ہنگری کے وزیر اعظم نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں
- 04, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : ہنگری نے اسرائیلی وزیر اعظم کا پرجوش استقبال کرکے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم (وکٹر اورہان) نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوۓ اپنے (اسرائیلی ہم منصب بن یامین نیتن یاہو) کا ہنگری آمد پر کیا والہانہ استقبال ـ عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے بن یامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے باوجود ہنگری نے اسرائیلی وزیر اعظم کی مہمان نوازی پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی ـ
عالمی فوجداری عدالت کا رکن ہونے کی حیثیت سے تو ہنگری کو چاہیے تھا کہ بن یامین نیتن یاہو کو گرفتار کرے لیکن ہنگری نے الٹا عالمی فوجداری عدالت سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ـ ہنگری کے اس اعلان پر (آئی سی سی کے ترجمان فودی عبداللہ) نے اسے یاد کرایا کہ باضابطہ طور پر عالمی فوجداری عدالت سے الگ ہونے تک وہ اس کا رکن ہے اور اس کے فیصلے ماننے کا پابند بھی ہے ـ غزہ میں سنگین جرائم کا مرتکب ہونے پر عالمی فوجداری عدالت نے بن یامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ـ جن کو نظر انداز کرتے ہوۓ ہنگری نے اسرائیلی وزیر اعظم کو ہنگری آنے کی دعوت دی ـ

تبصرے