ٹرمپ انتظامیہ نے 40 ملکوں پر لگائی گئی ویزا پابندیاں ختم کرکے یو ٹرن لے لیا
- 04, اپریل , 2025

نیوز ٹوڈے : ٹرمپ انتظامیہ نے یوٹرن لیتے ہوۓ 40 ملکوں پر ویزا پابندیاں روک دیں ۔ ان 40 ملکوں میں پاکستان بھی شامل تھا ـ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سفری اسکریننگ کی جانچ کے بعد امریکہ نے پاکستان سمیت 40 ممالک پر لگائی گئی ویزا پابندیاں روک دیں ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکہ کو دہشتگردی اور سیکیورٹی خطرات سے محفوظ بنانے کیلیے ان ملکوں پرامریکہ کے سفر کی پابندی عائد کی تھی ـ
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ان ملکوں پر مقرر کردہ سفری پابندیوں کی ڈیڈ لائن 21 مارچ کو ختم ہو گئی تو بعد میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ پابندیوں کے نفاذ کیلیے کوئی نیا حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ـ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہنا تھا کہ ان 40 ملکوں پر ویزا پابندیوں کے نفاذ کیلیے کوئی نئ تاریخ نہیں دی گئی ـ

تبصرے