اسرائیل نے برطانوی پارلیمنٹ کی 2 ممبران کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا

    نیوز ٹوڈے  : برطانوی پارلیمنٹ کے 2 ارکان پر اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ـ برطانیہ کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق  برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین اراکین کو اسرائیل میں داخل ہونے سے اس وقت روک دیا گیا جب وہ اسرائیل کے راستے  مقبوضہ فلسطین کے علاقے "مغربی پٹی" جا رہی تھیں ـ لیبر پارٹی کی اراکین (ابتسام محمد اور یوان یینگ) کے مطابق فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی براہ راست معلومات  حاصل کرنے کیلیے انہیں غزہ پٹی تک جانے کی رسائی دی جاۓ ـ

    اسرائیلی پاپولیشن اور امیگریشن اتھارٹی کے مطابق ان دونوں برطانوی پارلیمنٹیرین خواتین کو اسرائیل میں داخلے سے اس لیے روکا گیا کیونکہ یہ اکثر اسرائیل کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کرتی رہتی ہیں ـ برطانیہ کے وزیر داخلہ ڈیوڈ لامے نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے ـ برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق یہ دونوں خواتین  برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ تھیں جبکہ دوسری طرف اسرائیل کا کہنا ہے کہ انہیں اس بارے میں پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+