القسام بریگیڈ نے اسرائیلی شہر (عسقلان) پر کئ راکٹ برساۓ

    نیوز ٹوڈے :  فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس نے داغے اسرائیل کے علاقے (عسقلان) پر راکٹ ـ اسرائیلی میڈیا کی دی جانے والی رپورٹ کے مطابق پچھلے 10 ماہ کے دوران اسرائیل پر حماس نے سب سے بڑا حملہ کیا جس میں غزہ کی جانب سے اسرائیل پر 10 راکٹ داغے گۓ ـ صیہونی فوج کے مطابق حماس کی جانب سے داغے جانے والے بیشتر راکٹوں کو راستے میں ہی تباہ کردیا گیا ـ صیہونی میڈیا کی جاری کردہ تصویروں اور ویڈیوز میں اسرائیلی شہر عسقلان میں راکٹ گرتے ہوۓ دیکھے جا سکتے ہیں اور تباہ شدہ گاڑیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں ـ 

    اسرائیلی ریسکیو سروس نے راکٹ حملے میں 3 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ـ (حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ) نے اسرائیل پر کیے گۓ راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ـ صیہونی فوج نے 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدے کو ختم کرتے ہوۓ غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیے تھے ـ 18 مارچ سے لے کر آج تک غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ جبکہ  اکتوبر 2023 سے جاری فلسطین پر صیہونی حملو ں میں اب تک 50 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+