ایران کا حیفا اور تل ابیب پر آپریشن (وعدہ صادق سوم) کا 9 واں بھر پور وار

    نیوز ٹوڈے : ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہروں (حیفا اور تل ابیب) کو ایک مرتبہ پھر میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ـ ایران کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق (پاسداران انقلاب کی ایرو سپیس فورس نے ایرانی فوج کے ساتھ  مشترکہ اسرائیل کے دونوں شہروں پر ڈرونز اور میزائل برساۓ) ـ ایران کے حملے سے حیفا ریفائنری مکمل طور پر بند ہو گئی ، جبکہ عملے کے 3 ارکان ہلاک ہو گۓ ـ پاسداران انقلاب کے ترجمان (جنرل علی محمد) کا کہنا تھا کہ تازہ ترین حملہ بھر پور طاقت کے ساتھ کیا گیا ـ دشمن کو ایک لمحے کیلیے بھی سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے ـ

   پاسداران انقلاب  کے جنرل نے کہا کہ "آپریشن وعدہ صادق سوم" کا یہ 9واں وار ہے جو کہ صبح تک جاری رہے گا ـ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی جارحیت سے ایران مجبور ہو چکا ہے کہ اپنی قوم  اور ملک کی حفاظت کیلیے اسرائیلی مجرموں کو منہ توڑ جواب دے ـ رپورٹ کے مطابق ایران نے تازہ ترین حملے فلسطین کے ان علاقوں پر کیے جو اسرائیل کے زیر قبضہ ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+