حماس نے بنایا خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ

      نیو ز ٹوڈے : الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق "حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ" کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں قائم ہونے والی ایک نئی اسرائیلی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا ہے ـ القسام بریگیڈ کے مطابق ان کے لڑاکوں نے معمولی ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کرتے ہوۓ متعدد قابض فوجی چوکیوں کو تباہ کیا ہے ـ القسام کے ایک لڑاکے نے سنائپر مرکاوا 4 ٹینک کے کمانڈر کو بھی شدید زخمی کر دیا ، اور ایک لڑاکے نے اپنے جسم کے ساتھ دھماکا خیز مواد باندھ کر متعدد اسرائیلی فوجیوں کو اڑا دیا ـ حماس کے عسکری ونگ کے مطابق حملے میں مارٹر فائر ، اینٹی ٹینک گولے اور دھماکا خیز مواد کثرت سے استعمال کیے گۓ ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+