حماس کوئی معاہدہ کرے یا نہ کرے غزہ پر قبضہ ہر صورت میں ہوگا ، نیتن یاہو

     نیوز ٹوڈے : آسٹریلوی میڈیا کو دیے گۓ انٹر ویو میں اسرائیلی صدر "نیتن یاہو" کا کہنا تھا کہ فلسطین کی مزاحمتی جماعت کسی معاہدے پر عمل کرے یا نہ کرے غزہ شہر پر اسرائیل ہر صورت میں قبضہ کرے گا ـ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ، غزہ جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے نزدیک پہنچ چکا ہے ـ حماس کی مزاحمت  کا خاتمہ ناگزیر ہے ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ یہ جنگ آج ہی ختم ہو سکتی ہے اگر حماس ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو رہا کر دے ـ

   انٹر ویو کے دوران نیتن یاہو نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کمزور سیاستدان ہیں ـ نیتن یاہو نے کہا کہ مغربی ملک دہشتگرد گروہوں کے حمایتیوں کو خوش کرکے مغربی تہذیب کیلیے خطرہ پیدا کر رہے ہیں ـ نیتن یاہو  نےحماس کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ جو  عورتوں کو قتل کرنے والے ، ان کی بے حرمتی کرنے والےاور مردوں کے سر تن سے جدا کرنے والے لوگ آسٹریلوی وزیر اعظم کو مبارکباد دے رہے ہیں ـ بہت خطرناک اورافسوسناک ہے ـ  پچھلے ہفتے ہی آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+