بینکاک کی مصروف ترین شاہراہ اچانک 160 فٹ نیچے دھنس گئی
- 26, ستمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : تھائی لینڈ کے دارالحکومتی شہر بینکاک میں ایک مصروف ترین ہائی وے پر اچانک 98 فٹ چوڑا اور 160فٹ گہرا گڑھا بن گیا جس کی زد میں 3 گاڑیاں بھی آ گئیں ـ جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی اور ارد گرد کی آبادی بھی خالی کرا لی گئی ـ تھائی پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب ایک سکول کے سامنے پیش آیا ، جس کے نزدیک ہی ایک پولیس اسٹیشن اور ہسپتال بھی قائم ہیں ـ رپورٹ کے مطابق (ڈسٹرکٹ دوسیت میں واجیرا ہسپتال کے نزدیک سام سین روڈ) پر پڑنے والے شگاف میں ایک پولیس وین اور بجلی کے دو کھمبے بھی جا گرے ـ
مقامی میڈیا کے مطابق سام سین پولیس اسٹیشن کو بھی کافی نقصان پہنچا ـ جبکہ دو عدد ٹرک بھی گڑھے میں جا گرے ـ میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر پڑنے والے اچانک گڑھے سے گاڑیاں یک دم الٹی جانب سفر کرنے لگیں ـ بینکاک کے گورنر کے مطابق گڑھا زیر زمین میٹرو اسٹیشن کی تعمیر کی وجہ سے بنا ـ البتہ تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ـ
خاص خبریں
-
برطانیہ نے تارکین وطن کیلیے مستقل رہائش کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم (شیخ حسینہ واجد) کو سزاۓ موت کا حکم سنا دیا گیا
-
اسرائیلی وزیر اعظم اور اس کی کابینہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطینی ریاست کو ماننے سے کیا انکار
-
سعودی عرب میں بھارتی عمرہ زائرین کی بس تیل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی
تازہ ترین

تبصرے