چیچن لڑاکے رمضان قادروف کے اتنے ہی وفادار ہیں جتنے رمضان قادروف ولادیمیر پیوٹن کے ہیں
- 17, نومبر , 2022
روس ، یوکرین جنگ کے حوالے سے چیچن کمانڈر رمضان قادروف کے بیان کے مطابق آنے والے دنوں میں زیلینسکی کی فوج کو چیچن فوج کے بڑے حملے کیلیے تیار رہنا ہو گا اس حملے کا انجام ایسا ہو گا جس کا زیلینسکی نے تصور بھی نہیں کیا ہو گا ۔
اس سے پہلے بھی جنگ کے میدان میں چیچن لڑاکے کئ مورچوں پر اپنی طاقت دکھا چکے ہیں جس کی ایک مثال ماریوپول ہے جہاں چیچن لڑاکوں نے روسی فوج کے ساتھ مل کر قہر برسایا تھا اور جہاں سے یوکرینی فوج کو بہت بری طرح شکست ہوئ چیچن لڑاکوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی سخت ٹریننگ کی وجہ سے یہ اتنے خونخوار اور طاقتور ہوتے ہیں کہ ان بے رحم لڑاکوں کے میدان میں اترتے ہی دشمن میدان چھوڑ کر بھاگ نکلتے ہیں
چند روز قبل خیرسون میں یوکرینی فوج نے چالیس چیچن فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا تھا اس خبر کو قادروف نے بھی تسلیم کر لیا تھا لیکن اس کے باوجود رمضان قادروف اپنے ارادوں میں ایک قدم بھی پیچھے ہٹتے دکھائ نہیں دیے بلکہ ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مقصد کو پورا کر کے ہی دم لیتے ہیں چاہے اس کیلیے انھیں کتنی بڑی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے ۔
رمضان قادروف نے ٹیلی گرام کے پیج پر یہ بھی بتایا ہے کہ یوکرین میں ان کے بیس ہزار فوجی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ تمام فوجی رمضان قادروف کے ایک اشارے پر ہر وقت اپنی جان تک دینے کیلیے تیار رہتے ہیں اور رمضان قادروف کا مقصد یوکرین کے کسی ایک حصے کو اپنے قبضے میں لینا نہیں ہے بلکہ وہ پورے یوکرین کو روس کا ہی حصہ بتاتے ہیں اور اس مقصد کو جلد از جلد پورا کرنے کیلیے چیچن لڑاکے یوکرین میں جنگی مورچوں پر ڈٹے ہوۓ ہیں ۔
رمضان قادروف نے چیچنیا میں یہ اعلان کیا ہے کہ اگر چیچنیا کے عام لوگ چیچن فوج میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو انھیں بھی ٹریننگ دی جاۓ گی تاکہ ضرورت پڑنے پر انھیں بھی میدان میں اتارا جا سکے چیچن لڑاکے رمضان قادروف کے ساتھ اتنے ہی وفادار اور مخلص ہیں جتنے رمضان قادروف ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ مخلص اور وفادار ہیں کیونکہ وفاداری ان کی گُھٹی میں شامل ہے ۔
تبصرے