یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کا فضائی حملہ،متعدد عمارتیں تباہ جبکہ 13 افراد ہلاک

نیوز ٹوڈے : روس کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ن یوکرین کے دارالحکومت کیف پر فضائی حملہ کیا گیا ، حملے میں کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

واضح رہے کہ روس کے اس حملے کے باعث 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ،حملے کے بعد پورے شہر کی بجلی معطل ہو گئی جبکہ پانی کی فراہمی بھی رک گئی جس سے یوکرین کی عوام کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

روس کے کیف پر حملے کے بعد پورے شہر میں فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ، عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی جبکہ بے گھر ہو نے والے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ ایک طویل عرصے سے جاری ہے جس میں دونو ں ممالک کا نقصان ہوا ہے ، عالمی قوتوں کی جانب سے ان مسئلے کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات بھی کروائے گئے تاہم ان مذاکرات کا کو ئی خاطر خواہ حل نہیں نکل سکا ۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+