خیرسون کو پالینے کے بعد یوکرینی فوج کریمیا پر قبضے کے خواب دیکھنے لگی

   روس کی فوج کے میزائل حملوں سے کیو بری طرح برباد ہو رہا ہے روس نے کیو کے پاور پلانٹ پر جو میزائل حملے کیے ہیں ان سے پورا کیو دہل اٹھا ہے اور اس کے ٪70 علاقے میں بجلی بند ہے دو تہائ آبادی اندھیرے میں ڈوبی ہوئ ہے ۔

 

   زیلینسکی نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ نومبر کے آخر تک روسی فوج اس کے شہر کو تباہ کر دے گی کیونکہ جنگ کو نو ماہ گزرنے کے باوجود بھی روسی فوج کے حملوں میں کوئ کمی نہیں آئ آج بھی روسی فوج ایسے ہی بارود برسا رہی ہے جیسے جنگ کے شروع میں کیا تھا ۔

 

   خیر سون کے کچھ علاقوں سے روسی فوج کو نکالنے کے بعد اور کریمیا پر بحیرہ اسود کے راستے یوکرینی فوج کے ڈرون حملوں کے بعد مسٹر پیوٹن کا غصہ اور بھڑک اٹھا اور انھوں نے ایک مرتبہ پھر پورے یوکرین کو دہلا کر رکھ دیا ۔

 

   کریمیا پر ہونے والے اس حملے کا پیوٹن بہت جلد جواب دینے والے ہیں اور بہت بڑے حملے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ پیوٹن کسی صورت بھی کریمیا کو گنوانا نہیں چاہتے یورپی میڈیا نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ اگر یوکرین نے اب کریمیا پر حملہ کر کے روس کو اکسایا تو روس ایٹم بم کا بٹن دبانے سے بھی نہیں ہچکچاۓ گا ۔

 

   کریمیا کا علاقہ روس کیلیے بہت اہم ہے روس نے اس علاقے میں اپنے کئ ہوائ فوج اور سمندری فوج کے اڈے بنا رکھے ہیں جن کے ذریعے یوکرین میں جنگ لڑ رہی روسی فوج کو جنگی آلات اور ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے ۔

 

   خیرسون کریمیا کا مرکزی دروازہ ہے اور یوکرینی فوج خیرسون پر قبضے کے بعد کریمیا کو پانے کے خواب دیکھنے لگی حالانکہ اس سے پہلے یوکرینی فوج کریمیا پل پر حملے کا انجام دیکھ چکی ہے کہ اِدھر پل پر حملہ ہوا تو اُدھر روس نے کیو کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ۔

 

   اب مسٹر پیوٹن نے اپنے ہتھیاروں کے کارخانے کی نمائش شروع کردی ہے انھوں پوری دنیا کو یہ باور کرا دیا ہے کہ ان کے پاس بہترین کوالٹی کے ہتھیاروں کی کمی نہیں ہے 

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+