فیفا ورلڈ کپ 2022: پرتگال کا ورلڈ کپ میں شاندار آغاز ،گھانا کو 2-3 سے شکست

نیوز ٹوڈے: فیفا ورلڈکپ 2022 میں پرتگال نے اپنے پہلے میچ میں گھانا کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنا شاندار آغاز کردیا ہے۔

پرتگال اور گھانا کے درمیان میچ انتہائی سنسنی خیز رہا،واضح رہے کہ پرتگال کے حصے میں 2-3 سے کامیابی آئی مگر دوسری جانب گھانا کی ٹیم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ہاف بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا،تاہم دوسرے ہاف میں بھی 65ویں منٹ تک کو ئی گول نہ ہو سکا ۔

دریں اثنا ء پرتگال کو ملنے والی پنالٹی نےبھرپور فائدہ اٹھایا اور رونالڈو نے گیند کو باآسانی جال میں پھینک کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

اس کے بر عکس میچ کے 73ویں منٹ میں گھانا نےایک مرتبہ پھر بہترین کھیل پیش کرتے ہو ئے کم بیک کیا اور آندے ایو نے گول اسکور کرکے اسکور ایک ایک سے برابر کر دیا ۔

پرتگالی کھلاڑیوں نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھایا اور پہلے 78ویں منٹ اور پھر 80ویں منٹ میں گول کی مدد سے اسکور کو 1-3 کر کے جیت حاصل کر لی۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+