برازیل نے سربیا کو 0-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی پہلی جیت اپنے نام کر لی
- 25, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے: قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران برازیل نے اپنے پہلے ہی میچ میں سربیا کو 2 گول سے شکست دے دی ۔
واضح رہے کہ برازیل نے ٹورنامنٹ میں جارحانہ آغاز کرتے ہو ئے پہلا میچ اپنے نام کر لیا ہے ۔
واضح رہے کہ میچ کے آغاز میں ہی برازیل کی ٹیم نے اپنے حریف کے گول پروقفے وقفے سے حملے کیےمگر پہلے ہاف میں گول کرنے سے قاصر رہے ۔
اس کے بر عکس میچ کے دوسرے ہاف میں برازیل کے کھلاڑیوں نےسربیا کی ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے ۔
یاد رہے کہ برازیل کے رچرلیسن نے 62 ویں منٹ میں گول کیا جبکہ رچرلیسن نے ہی 73 ویں منٹ میں ایک اور گول کی برتری کا اضافہ کرکے برازیل کو کامیابی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔
ماریہ عاشق
تبصرے