امریکا نے فلسطین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا

نیوز ٹوڈے :امریکا کی جانب سے فلسطین کے ساتھ تعلقات کو فروض دینے اور مسائل کو ختیم کرنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکا نے ہادی عمرو کو فلسطین سے متعلق معاملات کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ فلسطین کے ساتھ مضبوط اور دو طرفہ تعلقات کی خواہشمند ہے،امریکا چاہتا ہے کہ مسائل کا حل نکال کر خطے میں امن پیدا کیا جا ئے ۔

امریکا اور فلسطین کے تعلقات میں بہتر پیش رفت کے لیے اس اقدام کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سےقبل امریکا کے محکمہ خارجہ نے فلسطین کے لیے کوئی نمائندہ خصوصی مقرر نہیں کیا تھا ۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+