کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے قومی کرکٹر حسن علی کا وارکشائر سے معاہدہ طے پا گیا
- 25, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز حسن علی نے اگلے سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ کرلیا ہے ۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی آئندہ کاؤنٹی کرکٹ میں وارکشائر فرینچائز کے لیے خدمات سر انجام دیں گے،حسن علی معاہد طے پانے کے بعد کاؤنٹی چیمپئن اور ٹی ٹوئنٹی ویٹالٹی بلاسٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے ۔
اس حوالے سے قومی کرکٹر حسن علی نے بیان دیا کہ اپنے تجربے سے وارکشائر کو ٹورنامنٹ میں فتح دلوانے کی کوشش کروں گا۔
حسن علی نے کہا کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنا تجربہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی شیئر کروں گا اور ان سے بھی کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی جولائی کے آخری ہفتے تک وارکشائر کے لیے کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ گر ہونگے ۔
ماریہ عاشق
تبصرے