فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کی سربیا کے خلاف جیت پر کراچی کے شہر لیاری میں بھی جشن منایا گیا

نیوز ٹوڈے : فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں برازیل کی سربیا کے خلاف جیت پر کراچی کے علاقے لیاری میں عوام کی جانب سے بھرپور طریقے سے جشن منایا گیا۔

واضح رہےکہ لیاری کی گلیوں میں اپنی پسندیدہ ٹیم برازیل کی جیت پر نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کے ساتھ ساتھ خوب ہلا گلا کیا ۔

یاد رہے کہ اس موقع پر کراچی کی عوام نے کہا کہ لیاری کے لوگ برازیل کو سپورٹ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ برازیلین بھی ہم جیسے ہیں اس لیے ہم اس ٹیم کو تہے دل سے بیک کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ برازیل نے اپنے پہلے میچ میں ہی سربیا کو 2 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آ غاز کر دیا ہے ۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+