ولادیمیر پیوٹن کی روسی فوجیوں کی ماؤں سے اہم ملاقات

    روس ، یوکرین جنگ میں ولادیمیر پیوٹن وقت کے ساتھ ساتھ جنگ کی منصوبہ بندی میں تبدیلیاں کر رہے ہیں لیکن ان کے ہر نۓ منصوبے میں ایک پالیسی ضرور شامل ہے اور وہ یہ کہ جیت سے کمتر وہ کچھ ماننے کو تیار نہیں ۔

 

    روس نے یوکرین جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمیں نیٹو سے جنگ جیتنے کیلیے پچاس لاکھ نۓ فوجیوں کی ضرورت ہے انھوں نے اپنی فوج کو یہ فرمان دے دیا ہے کہ جلد از جلد نئ بھرتیوں کا کام شروع کیا جاۓ کیونکہ مسٹر پیوٹن بڑے حملے کیلیے تمام تیاریاں مکمل رکھنا چاہتے ہیں ان کے بیان کے مطابق یہ جنگ صرف یوکرین سے نہیں بلکہ نیٹو کے ساتھ ہے ۔

 

    روس کے صدر نے روسی فوجیوں کی ماؤں سے ملاقات کی انھیں بتایا کہ ہم سب کو ایک دن مرنا ہے اہم بات یہ ہے کہ ہم زندگی کیسے گزارتے ہیں زندگی گزر ہی جاتی ہے کچھ لوگوں کا پتہ نہیں چلتا کہ وہ کیسے جیے اور کیسے مر گۓ ہم نے اس جنگ میں بہت سی قیمتی جانیں کھوئ ہیں لیکن یہ جنگ بھی بہت ضروری ہے اپنا وجود برقرار رکھنے کیلیے ۔

 

    اس ملاقات میں روس کے ایسے فوجیوں کی مائیں بھی موجود تھیں جنھوں نے اس جنگ میں اپنے بیٹوں کو کھویا ہے لیکن پھر بھی ان کے حوصلے بلند تھے انھوں نے کہا کہ ملک کیلیے ہمارے بیٹے لڑتے رہیں گے ۔

 

    روس کا پچاس لاکھ نئ بھرتیوں کا منصوبہ بہت بڑا بھی ہے اور دشمن کیلیے بھی بہت بڑی دھمکی ہے کیونکہ مسٹر پیوٹن اس جنگ میں صرف جیت چاہتے ہیں روس نے پہلے ہی یوکرین کے پاور سیکٹر کو تباہ کرنے کیلیے ٹپولیو 95 سے بم برسانے شروع کر دیے ہیں اور ان سے داغی گئ ہر میزائل یوکرین کو جان لیوا سردی میں دھکیل رہی ہے ۔

 

    پیوٹن کے اس بارودی بمبر نے یوکرین کے ایک بڑے حصے کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے کیونکہ اس سے روسی فوج نے یوکرین کے پاور پلانٹس کو چن چن کر نشانہ بنایا ہے اور یوکرین کے ٪70 پاور پلانٹس کچھ تو تباہ ہوگۓ اور کچھ ناکارہ اور اب یوکرین کا یہ حال ہے کہ وہاں کے لوگوں کیلیےآنے والی شدید سردی میں اپنی جان بچانا مشکل ہو جاۓ گا ۔

 

    

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+