فیفا ورلڈ کپ 2022: ایک اور بڑا اپ سیٹ ، مراکش کی بیلجیئم کو شکست
- 28, نومبر , 2022

نیوز ٹوڈے : قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ دیکھنے میں آ یا ،واضح رہے کہ اب کی بار افریقی ٹیم مراکش نے دنیا کی بہترین ٹیم بیلجیئم کو زبردست شکست دے دی ۔
واضح رہے کہ میچ سے قبل اس میچ کے لیے بیلجیئم کو فیورٹ قرار دیا گیا اور مداحوں کی ایک بڑی تعداد بیلجیئم کو اسپورٹ کر رہی تھی ۔
یاد رہے کہ ا س سنسنی خیز میچ میں بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو دبائو میں بھی ڈالنے کی کوشش کی تاہم مراکش کے کھلاڑیوں نے بھی ہار نہ مانی ۔
دریں اثنا ء پہلے ہاف قبل مراکش نے گول تو بنایا مگر آف سائیڈ کی بدولت یہ اسکور قرار نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس میچ کے پہلے ہاف کا اختتام 0-0 پر ہوا، دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کرنے کے باوجود کامیابی حاصل نہ ہو سکی ۔
دوسری جانب میچ کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے روایتی انداز میں کھیل جاری رکھا، لیکن مراکش کو عبد الحميد صابيری نے 73ویں منٹ میں گول کر کے بیلجیئم پر 0-1 کی برتری حاصل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے