انگلینڈ کی 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آمد ،آج سے پریکٹس سیشن کا آغاز

نیوز ٹوڈے : انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان تشریف لے آ ئی ہے ، انگلینڈ کا یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو اسلام آباد پہنچی جہاں ان کا استقبال پی سی بی کے سینئر حکام نے کیا ۔

انگلش ٹیم نے اتوار کو آرام کیا ،او ر اپنی کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز آج سے کرنے جا رہی ہے ۔

یاد رہے کہ پہلا پریکٹس سیشن راولپنڈی میں کیا جا ئے گا ،اس کے برعکس یکم دسمبر سے راولپنڈی میں پاکستا ن اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا جا ئے گا ۔

انگلینڈ کی کپتانی بین اسٹوکس جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض بابر اعظم سر انجام دے رہے ہیں ۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+