کورونا کےباعث چین میں پابندیاں بڑھنے لگیں ، متعدد شہریوں کا احتجاج ، کئی صحافی گرفتار
- 28, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے : چین میں موجودہ دنوں میں کورونا کی شدت بڑھتی جا رہی ہے ، کورونا کیسز کے بڑھنے سے حکومت کی جانب سے لاک ڈائون لگا دیا گیا ، تاہم کیسز کم نہ ہونے پر مزید پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بڑھتی ہو ئی پابندیوں کے پیش نظر عوام کی جانب سے احتجاج جاری ہے ، مظاہرین سڑکوں پر نکل آ ئے ہیں اور جگہ جگہ ہنگامہ آرائی کی جا ر ہی ہے ۔
اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے کے لیے نعرے لگائے گئے اور حکومتی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس سے صورتحال مزید خراب ہو تی جا رہی ہے ۔
دریں اثناء پولیس کی جانب سے مظاہرین کو گرفتار کیا جا رہا ہے تا کہ بد نظمی سے بچا جا سکے ،تاہم صورتحال تا حال بہتر نہیں ہو سکی ۔
خیال رہے کہ پولیس کی جا نب سے کئی صحافیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، ان صحافیوں میں برطانوی ادارے کا ایک صحافی بھی شامل ہے ، اس واقع کو لے کر مغربی میڈیا کی جانب سے چین پر کافی تنقید کی جا رہی ہے ۔
تبصرے