کم جونگ ان کی مغربی ممالک کو دو ٹوک دھمکی
- 28, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے : شمالی کوریا کے سینئر ترین رہنماء کم جونگ ان کی جانب سے مغربی ممالک اور اپنے دشمنوں کو دوٹوک دھمکی دے دی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہہمارا ہدف شمالی کوریا کو دنیا کی سب سے طاقتور جوہری طاقت بنانا ہے ۔
کم جونگ کا کہنا ہے کہ جوہری صلاحیتوں میں اضافہ ملک و عوام کے وقار اور خودمختاری کا تحفظ کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا ۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے حال ہی میں ہونے والے میزائل تجربے کے بعد اس میں شامل لوگوں کو ترقی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت بن کر ہم دنیا کو امن اور استحکام کا پیغام دے سکتے ہیں ۔
ماریہ عاشق
تبصرے