پاکستان میں ٹیسٹ سیریز بڑا چیلنج ہے ،انگلش کوچ برینڈن میک کولم
- 28, نومبر , 2022

نیوز ٹوڈے : انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میک کولم نے پاکستان آمد پر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیان جاری کیا کہ پاکستان کے خلاف انگلینڈ کو جیت حاصل کرنے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا پڑ ے گا ۔
واضح رہے کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا پاکستان ایک مضبوط اور دلیر ٹیم ہے جو کہ اپنے دن پر کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک بڑا چیلنج ہے ۔
برینڈن میک کولم نے کہا کہ ہم جانتے ہیں پاکستان کے لیے کرکٹ بہت اہم ہے اور کروڑوں لوگوں کے جذبات کرکٹ سے جڑے ہوئے ہیں ، تاہم کوشش کریں گے کہ تمام شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کا نہ ہونا ہمارے لیے بونس اور پاکستان کے لیے بڑا نقصان ثابت ہو سکتا ہے ، جبکہ اس کے بر عکس انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس فاسٹ بالنگ کا بہترین اٹیک موجود ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہو گا ۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے