روس یوکرین جنگ میں اب چین بھی شامل ہو چکا ہے
- 30, نومبر , 2022
حنظلہ حسن
یورپی میڈیا نے روس ، یوکرین جنگ کے حوالے سے دعوٰی کیا ہے کہ یہ جنگ اب تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس جنگ کا دائرہ ایشیا تک وسیع ہو چکا ہے کیونکہ اب چین بھی اس جنگ میں شامل ہو چکا ہے ۔
یورپی میڈیا نے یہ دعوٰی اس لیے کیا ہے کیونکہ روس کا کارگو جہاز چین میں آتا جاتا دکھائ دے رہا ہے یہ جہاز دنیا کا دوسرا بڑا جہاز ہے جو چین سے جنگی سامان لینے وہاں پہنچا اور سامان سے لدا یہ جہاز روس واپس پہنچا ۔
یوکرین کی طرف سے پچھلے ہفتے روس کے اس جہاز کا ایک وڈیو بھی جاری کیا گیا جس میں روس کا اے این 124 ایئر کرافٹ چین کے فوجی اڈے پر اترتا دکھایا گیا ہے یہ جہاز پچھلے ہفتے میں کئ مرتبہ جنگی سامان لینے چین جا چکا ہے ۔
روس کا یہ جہاز اڑان کے دوران اپنا ٹرانسپونڈ بند کر دیتا ہے اس لیے یہ دنیا کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے اور اس کا پیچھا کرنا مشکل ہوتا ہے اور یوکرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین جنگ میں بہت پہلے سے روس کو ہتھیار اور جنگی سامان فراہم کر رہا ہے ۔
یوکرین نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ روس کے کئ ایئر کرافٹ چین سے جنگی ہتھیار لا رہے ہیں حالانکہ روس کی طرف سے یوکرین کے ان دعووں کی تصدیق نہیں کی گئ ۔
دراصل جنگ طویل ہونے کی وجہ سے یوکرین کو نیٹو ملکوں اور یورپی ملکوں کی مدد کم پڑنے لگی ہے لیکن نو ماہ گزرنے کے باوجود روسی فوج کے حملے اسی طرح جاری ہیں اس لیے یوکرین اس طرح کے پراپیگنڈے کر رہا ہے ۔
تبصرے