چین میں کورونا کی پابندیوں کے پیش نظر شدید مظاہرے ،عوام اور پولیس میں تصادم

نیوز ٹوڈے : چین میں کورونا کیسز میں اضافہ دن بہ دن بڑھنے لگا ، حکومت کی جانب سے بڑھتے ہو ئے کیسز کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈائون لگا دیا گیا جبکہ لاک ڈائون کے علاوہ بھی سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں .

واضح رہے کہ عائدہ کردہ سخت پا بندیوں کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ان مشکلات سے تنگ آ کر عوام نے گروہ کی صورت میں سڑکوں  پر  آکر احتجاج کیا .

مظاہرین کی تعداد بڑھتی گئی اور بد نظمی پھیلتی گئی جس سے ملک کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ،عوام نے ان پابندیوں پر حکومت کو شدید رد عمل دیا اور حکومتی اقدامات کی سر عام مخالفت کی .

واضح رہے کہ مظاہرین کو روکنے کے لیے چین کی حکومت کی جانب سے پولیس کا استعمال کیا گیا ، تاہم ان کا یہ اقدام بھی کسی کام نہ آ یا اور پو لیس کے ساتھ بھی عوام کی جھڑپیں ہونے لگیں .

چین میں پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کر دیا جس سے عوام مزید اشتعال کا شکار ہو ئی ، ان واقعات کے باعث پولیس اور عوام میں تصادم بڑھتا جا رہا ہے .

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار 828 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں .

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+