برفباری اور گولہ باری کے درمیان خود کو زندہ رکھنا یوکرین کے لوگوں کیلیے مشکل ہوتا جا رہا ہے
- 30, نومبر , 2022
حنظلہ حسن
یورپ میں پڑنے والی سردی جنگ کی مصیبت جھیل رہے یوکرین کیلیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے یوکرین کی انہی مصیبتوں کو ولادیمیر پیوٹن ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے والے ہیں یوکرین کی اس طویل جنگ کی وجہ سے کئ یوکرینی بے گھر ہو چکے ہیں اور وہ کھلے آسمان تلے خیمے لگا کر رہنے پر مجبور ہیں ۔
کیو اور خیرسون سمیت یوکرین کے کئ شہروں میں برف پڑ رہی ہے کیو میں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے یوکرین کے کیو اور خیرسون میں جم کر برفباری ہو رہی ہے ۔
خیرسون میں روسی فوج کی بمباری سے پانی کی سپلائ رک گئ ہے روسی فوج کے میزائل حملوں سے بھی یوکرین کی ٹرانسفارمر اکائیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کہ وجہ سے ان علاقوں کے لوگ پانی کے ساتھ ساتھ بجلی سے بھی محروم ہو گۓ ہیں ۔
نیٹو ملکوں کا دعوٰی ہے کہ خون کو جما دینے والی سردی کو اب ولادیمیر پیوٹن کئ مورچوں پر اپنا جنگی ہتھیار بنائیں گے پہلے ہی روس کے بھیانک جنگی ہتھیاروں نے یوکرین کا نقشہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا ہے روس اس جنگ میں ایسے ایسے ہتھیار استعمال کر رہا ہے جن کی شکل تو بہت دور کی بات جن کا نام بھی دنیا پہلی بار سن رہی ہے ۔
ان نۓ نۓ جنگی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ روسی فوج جنگ میں نۓ طریقے بھی آزما رہی ہے خیرسون میں روسی فوج نے زمین کی کھدائ کا کام تیزی سے شروع کر دیا ہے کیونکہ دونوں ملکوں میں سردی کا موسم شروع ہو چکا ہے شدید سردی اور برفباری سے بچنے کیلیے روسی فوج ٹریک سسٹم بنا رہی ہے ۔
اس جنگ میں ایک طرف تو روس یوکرین کیلیے مصیبت بنا ہوا ہے دوسری طرف یوکرین کے لوگ ہی زیلینسکی کیلیے سر درد بن رہے ہیں کیو ، مائیکو لیو ، اڑیسہ میں زیلینسکی کے خلاف مظاہرے ہوۓ جس کے نتیجے میں یوکرین میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ہے یوکرین کے لوگ اس بربادی کا ذمہ دار زیلینسکی کو ٹھہراتے ہیں ۔
تبصرے