کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب' النصر 'کے ساتھ 207 ملین ڈالر میں معاہدہ کرلیا

نیوز ٹوڈے - کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے ساتھ 207 ملین ڈالر میں معاہدہ کرلیا ہے.

واضح رہے کہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرنے کے بعد سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردیے.

سعودی میڈیا کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ رونالنڈو نے النصر کلب کے ساتھ ڈھائی سال کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے.

اس معاہدے سے واضح ہوتا ہے کہ رونالڈو 40 سال کی عمر تک فٹبال کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں.

یاد رہے کہ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا یہ آخری ورلڈکپہے اور اس حوالے میڈیا پر کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں.

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+