راولپنڈی ٹیسٹ : انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیوز ٹوڈے - پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو چکا ہے،انگلینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر کہا کہ میچ کے لیے پر جوش ہیں ، پاکستان ایک ٹکر کا حریف ہے ،جیت کے لیے ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا.

دوسری جانب قومی کپتان بھی میچ میں عمدہ کارکردگی کے لیے پر عزم دکھائی دیے ، بابر اعظم نے بیان دیا کہ پچ اچھی نظر آ رہی ہے ، امید کرتے ہیں ٹیم اپنا 100 فیصد دینے میں کامیاب ہو گی.

واضح رہے کہ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لونگسٹن ٹیسٹ ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے بھی کچھ نئے کھلاڑی اس میچ میں جلوہ گر ہو ں گے.

خیال رہے کہ میچ کو ملتوی کرنے سے متعلق کل تک کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں تاہم انگلینڈ کے میڈیکل بورڈ نے کھلاڑیوں کو گرین سگنل دے دیا.

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+