ارجنٹینا نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

نیوز ٹوڈے - قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر ناک آءوٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ، واضح رہے کہ ارجنٹینا پر ورلڈ کپ کے سفر کو لے کر کافی تنقید کی جا رہی تھی،تاہم ارجنٹینا نے اپنی پرفارمنس کے باعث اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے.

واضح رہے کہ پولینڈ بھی بہتری گول اوسط کے باعث اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے.

دوسری جانب میسیکو نے سعودی عرب کو 1-2 سے مات دی تاہم ناک آئوٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہی.

یاد رہے کہ ارجنٹینا کی جانب سے دونوں گول دوسرے ہاف میں کیے گئے ، پہلا گول میک ایلسٹر کی جانب سے کیا گیا جبکہ دوسرا گول ایلواریز نے کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا.

خیال رہے کہ پولینڈ کی جانب سے کو ئی گول نہیں کیا گیا ، ابتدا می پولینڈ نے اچھا کھیل پیش کیا مگر ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے ا ن کی ایک نہ چلنے دی.

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+