ایک اور اپ سیٹ ، تیونس نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 0-1 سے شکست دے دی

نیوز ٹوڈے - قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں افریقی ٹیم تیونس نے عالمی دفائی چیمپئن فرانس کو 0-1 سے شکست دے دی ہے.

واضح رہے کہ گروپ اسٹیجز میں فرانس کی ٹیم کو تیونس کے ہاتھوں اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، ماہرین کی جانب سے اس مقابلے کو اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے.

یاد رہے کہ آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دفاع بھی جان لگا کر کیا.

میچ کے 58 ویں منٹ میں تیونس کے کھلاڑی وہاب خضری نے فرانس کا ایک گول کیا اور اپنی ٹیم کو دفائی چیمپئنز پر سبقت دلوا ئی ، اس کے بعد فرانس کے تجربہ کار کھلاڑی بھی دبائو میں نظر آ ئے .

خیال رہے کہ اس جیت کے بعد بھی تیونس کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے رائونڈ آف 16 میں نہیں پہنچ سکی .

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+