داعش کے سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی کا شام میں قتل کر دیا گیا

نیوز ٹوڈے -  عالمی دہشتگرد اور کالعدم تنظیم داعش کے سینئر سربراہ ابوالحسن الہاشمی القریشی کا شام کے صوبے درعا میں قتل کر دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق داعش کے سربراہ کا قتل ایک آپریشن کے دوران ہو ا، امریکی حکام کی جانب سے اس کے قتل کی تصدیق کر دی گئی ہے.

خیال رہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش نے اپنے سربراہ کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے متبادل کے طور پر نئے سربراہ کا بھی اعلان کر دیا ہے.

داعش کی جانب سے نئے سربراہ کے طور پر ابو الحسین الحسینی القریشی کا نام دیا گیا ہے.

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+