برازیل میں طوفانی بارشیں ، کہیں سیلاب تو کہیں لینڈ سلائیڈنگ ،بے شمار افراد لاپتہ

نیوز ٹوڈے - برازیل کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں نے متعدد علاقوں میں تباہی برپا کر دی ہے ،مختلف حادثات میں کئی افراد ہلاک جبکہ عوام کی ایک بڑی تعداد تا حال لا پتا ہے.

واضح رہے کہ برازیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،عوام کو گھروں میں رہنے کی تاقید کی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ کو پبلک پلیسز پر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے.

دوسری جانب کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ در پیش ہے ، وقتا ً فوقتاً کئی مقامات پر فی الوقت لینڈ سلائیڈنگ بھی جاری ہے جس سے کئی حادثات بھی رونا ہو چکے ہیں.

خیال رہے کہ ان حادثات میں کئی لوگوں کی گاڑیاں اور آمدورفت میں استعمال ہونے والی کئی اشیاء پانی کے ساتھ بہہ گئی ہیں.

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+