راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن اختتا م پذیر ، انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 506 رنز اسکور کر لیے
- 01, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے - پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے پہلے دن کا کھیلاختتام پذیر ہوگیا،واضح رہے کہ انگلینڈ نے صرف 4 وکٹیں گنوا کر 506 رنز اسکور کیے.
یاد رہے کہ اس میچ میں انگلینڈ ٹیم نے آغاز سے ہی رنز بنانے کا جو سلسلہ شروع کیا وہ دن کی آخری گیند تک جاری رہااور انگلینڈ کی ٹیم پاکستانی بولرز کو پریشر میں ڈالنے میں کامیاب رہی.
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز مہمان ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں.
اس کے برعکس پاکستانی فاسٹ بالر حارث روف نے بھی اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہو ئے پہلی وکٹ حاصل کر لی ، حارث نے زیک کرالی کو اپنی تیز رفتار گیند کا نشانہ بنایا اور ان کو پویلین کی راہ دکھائی.
ماریہ عاشق
تبصرے