روس کی دھمکی کے بعد امریکہ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے سے انکار کر دیا

    وسیم حسن

 

    روس ، یوکرین جنگ میں روس نے زیلینسکی کو بڑا جھٹکا دے دیا یوکرین پر روس پچھلے ایک ماہ سے مسلسل میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے ان حملوں کو روکنے کے لۓیوکرین کے پاس  کوئی مضبوط دفاعی سسٹم نہیں ہے ۔

 

   ان حملوں کو روکنے کیلیے پہلے یوکرین نے اسرائیل سے آئرن ڈوم ڈیفینس سسٹم کی مانگ کی لیکن اسرائیل نے صاف انکار کر دیا اس کے بعد یوکرین لگا تار امریکہ سے پیٹریاٹ سسٹم کی مانگ کر رہا ہےامریکہ نے پہلے تو ٹال مٹول سے کام لیا لیکن اب اس نے بھی صاف الفاظ  میں انکار کر دیا ۔

 

    زیلیکسی بار بار امریکہ سے کہہ رہے ہیں کہ پیٹریاٹ میزائل ہی وہ واحد ہتھیار ہے جو شاہد 136 ڈرون حملوں اور کروز میزائل حملوں سے یوکرین کو بچا سکتا ہے کیونکہ یہ 100 کلو میٹر سے ہی کروز میزائلوں، ڈرون، اور بلیسٹک میزائلوں کو تباہ کر سکتا ہے اور یہ ایک ہی وار میں سو میزائلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔

 

    زیلینسکی کو یقین تھا کہ امریکہ اس کی مدد ضرور کرے گا لیکن امریکہ نے صاف جواب دے دیا کیونکہ روس نے اس ڈیفینس سسٹم کے حوالے سے امریکہ اور نیٹو  ملکوں کو بڑی دھمکی دے دی ہے یوریشین ٹائمز کی رپورٹ کےمطابق دیمیتری میدویدیف نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین کو پیٹریاٹ سسٹم دیا گیا تو تیسری بڑی جنگ چِھڑ جاۓ گی اور پوری دنیا اس جنگ کی لپیٹ میں آ جاۓ گی ۔

 

    روس کی بار بار دی جانے والی تیسری عالمی جنگ کی دھمکی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس سے پہلے امریکہ اور دوسرے نیٹو ملک یہ غلطی کر چکے ہیں جب مسٹر پیوٹن انہیں بار بار یوکرین پر حملے کی دھمکی دیتے رہے لیکن امریکہ اور نیٹو ملک اسے محض دھمکی سمجھتے رہے ۔

 

    یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ پر یہ واضح ہو چکا ہے کہ پیوٹن صرف دھمکی نہیں دیتے بلکہ جو کہتے ہیں اس سے پیچھے نہیں ہٹتے اس لیے اب روس کی دھمکیوں کے بعد یوکرین کو امریکہ سے میزائل سسٹم ملنا نا ممکن ہے ۔ 

 

   امریکہ کے انکار کے بعد بھی زیلینسکی نے ہار نہیں مانی اب اس نے جرمنی سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی اپیل کی ہےکیونکہ زیلیکسی جانتے ہیں کہ روس کے روز بروز بڑھتے حملوں کو روکنے کے لئے اسے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی اشد ضرورت ہے۔ 

 

 

    

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+