انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف دوسرے دن بھی بیٹنگ جاری ، 5 وکٹوں کے نقصان پر 540 رنز اسکور کر لیے
- 02, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے - راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ دوسرے دن بھی جا ری ہے ، واضح رہے کہ کل سارا دن بھی انگلش بیٹرز نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 6 رنز کی اوسط سے ہر اسکور بنایا.
انگلینڈ کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 540 رنز اسکور کر لیے ہیں ، واضح رہے کہ انگلینڈ کے لیے کل کا دن تاریخی ثابت ہو ا ، ان کے چار کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو ایک بڑا اسکور بورڈ پر لگانے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا.
ماہرین اسپورٹس کی جانب سے پاکستان کی بولنگ لائن اور پیچ کی کنڈیشن پر کافی طنز کیا جا رہا ہے ، ا ن کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام کی جانب سے پیچ اور اسٹیڈیم کی کنڈیشن پر کام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پیچ کی حالت نہایت معمولی دکھائی دی.
دوسری جانب سب کی نظریں اب پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ پر ہیں کہ کیا پاکستان انگلینڈ سے بہتر کھیل پیش کرے گا یا میچ بچانے کی سوچے گا.
تبصرے