سیریا میں دو نیٹو ملک ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گۓ
- 02, دسمبر , 2022
وسیم حسن
سیریا کے کردستان میں کرد لڑاکوں کو کچلنے کے لیۓ ترکی اپنے حربے آزماتا رہتا ہے سیریا کے کردوں کو امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے لیکن ترکی کا یہ کہنا ہے کہ کرد لڑاکے ترکی میں دہشت گردی پھیلاتے ہیں اس لیے ان کا خاتمہ ضروری ہےچاہے اسے اس کے لیے امریکہ کی دشمنی ہی کیوں نہ مول لینی پڑے ۔
حال ہی میں ترکی کی سیریا میں کی جانے والی کاروایئوں پر امریکہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے ان اقدام سے سیریا کے لوگوں کو ہی نہیں بلکہ وہا ں تعینات امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو بھی خطرہ ہے ۔
ترکی نے حال ہی میں سیریا میں کیے گۓ آپریشن کا جو ویڈیو جاری کیا ہے اس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ترکی کے فوجی شمالی سیریا میں داخل ہوۓ اور کرد لڑاکوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ان پر گولہ باری کی جس سے پانچ کرد لڑاکوں کو مارنے کا دعوٰی کیا گیا ہے ۔
اس واقعہ کے بعد کرد لڑاکوں کی جماعت ایس ڈی ایف نے امریکہ سے مدد مانگی امریکہ اس سے پہلے بھی کردوں کی اس بڑی جماعت ایس ڈی ایف کی مدد کرتا ہے کیونکہ امریکی فوج سیریا میں آئ ایس آئ ایس کو ختم کرنا چاہتی ہے اور ایس ڈی ایف کے کرد لڑاکے امریکہ کا ساتھ دیتے ہیں۔
کرد لڑاکوں کا امریکی فوجیوں کا ساتھ دینا ترکی کو پسند نہیں ترکی کئی دفعہ امریکہ سے کہہ چکا ہے کہ وہ کردوں کا ساتھ دینا چھوڑ دے ورنہ سیریا میں کردوں کے ساتھ ساتھ ترکی امریکہ کو بھی نہیں چھوڑے گا۔
ترکی نے پچھلے ہفتے امریکہ کے ایک ٹریننگ سنٹر پر حملہ کر کےامریکہ کو بھی خبر دار کیا لیکن سیریا مورچے پر امریکہ اور ترکی ایک دوسرے کی بات سننے کو تیار نہیں چنانچہ سیریا میں نیٹو کے دو ملک ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں۔
تبصرے