ورلڈ نمبر 2 بیلجیئم ایونٹ کے پہلے ہی رائونڈ میں کروشیا سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر

نیوز ٹوڈے - فیفا ورلڈکپ 2022 میں موجودہ عالمی نمبر دو بیلجیئم کی ٹیم ایونٹ کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہو چکی ہے.

واضح رہے کہ یہ میچ بیلجیئم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا مگر اس کے باوجود بیلجیئم متاثر کن پر فارمنس دکھانے میں ناکام رہا.

یاد  رہے کہ  فیفا رینکنگ میں عالمی نمبر دو ٹیم بیلجیئم کروئشیا کے خلاف فتح کی صورت میں ہی فیفا ورلڈ کپ  کے  ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ سکتی تھی.

آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل  پیش کیا اور وقفے وقفے سے حریف ٹیم کے گول پر حملے کیے.

خیال رہے کہ بیلجیئن کھلاڑی  رومیلو لوکاکو کو دوسرے ہاف میں ایک یا دو نہیں بلکہ 4 مواقع ملے لیکن وہ گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے بیلجیئم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا.

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+