آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کمنٹری کے دوران دل کی تکلیف میں مبتلا
- 02, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے - آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو میچ میں کمنٹری کے دوران دل کی تکلیف کی شکایت پیش آ ئی جس کے بعد ان کو فوری طور پر اسٹیڈیم سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ رکی پونٹنگ کا ایمرجنسی میں طبعی معائنہ کیا گیا ہے ،جس کے بعد ان کے مکمل ٹیسٹ کیے جائیں گے.
واضح رہے کہ رکی پونٹنگ اس واقع سے قبل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کر رہے تھے ، دریں اثناء ان کو دل میں تکلیف ہو ئی.
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب رکی پونٹنگ بقیہ میچ کی کمنٹری کے لے دستیاب نہیں ہونگے ، ان کو ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تا کہ وہ اس تکلیف سے جلد صحت یاب ہو سکیں.
ماریہ عاشق
تبصرے