ایران کے اتحادیوں کی طرف سے سعودی عرب کو بہت بڑی دھمکی

نیوز ٹوڈے: ایران اور سعودی عرب میں ایک بار پھر کشید گی بڑھ گئ سعودی عرب کوبڑے حملے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن اس دفعہ یہ دھمکیاں ایران خود نہیں بلکہ اس کے اتحادی دے رہے ہیں ایران کے اتحادیوں کی دھمکیوں کی وجہ سے پچھلے ایک مہینے سے سعودیہ کی ایجنسیوں کی نیندیں اڑی ہوئ ہیں۔

سعودیہ کو خطرہ تھا کہ ایران سعودی عرب پر کوئ بڑا حملہ کرے گا لیکن اس دفعہ سعودی عرب کو ایران کے بجاۓ ایران کے اتحادی حزب اللٰہ نے دھمکی دی ہے کہ سعودیہ ایران کے اندرونی معاملات میں ٹانگ نہ اڑاۓ۔

حزب اللٰہ ایک بہت بڑی جماعت کا لیڈر ہے اس سے پہلے بھی حزب اللٰہ کے لڑاکے کئ بار سعودی عرب پر حملہ آور ہو چکے ہیں ان حملوں میں ایران نے حزب اللٰہ کا مکمل ساتھ دیا ہے حزب اللٰہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر سعودی عرب اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا ۔

حزب اللٰہ نے اپنی دھمکی میں واضح الفاظ میں سعودیہ کو للکا را ہے اس نے اپنی دھمکی میں امریکہ یا اسرائیل کا کوئی ذکر نہیں کیا اس نے کہا ہے کہ سعودیہ پر تابڑ توڑ حملے کیۓ جائیں گےاسی وجہ سے سعودی عرب میں بے چینی کی فضا بنی ہوئی ہے۔

حزب اللٰہ نے یہ دھمکی ایسے موقعے پر دی جپ ایران میں پہلے ہی کھینچا تانی جاری ہے حال ہی میں سعودیہ اور ایران کے بڑھتے تنازعات کی وجہ ایران میں جاری حجاب کے احتجاج پر سعودی عرب کی دخل اندازی ہے ایران کئی بار الزام لگا چکا ہے کہ حجاب کیس کے بعد سعودی عرب اور عراق جیسے ملکوں نے اس معاملے کو اچھالنے میں بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔

ایسے موقع پر جب دونوں ملکوں کے درمیان شدید کشیدگی کی فضا بنی ہوئی ہے حزب اللٰہ کی سعودی عرب کو دھمکی نے جلتی پے تیل کا کام کیا کیونکہ پہلے تو ایران اکیلا تھا لیکن حزب اللٰہ کی دھمکی نے واضح کر دیا کہ ایران اکیلا نہیں بلکہ اس کے ساتھ اس کے اتحادی بھی ایک مضبوط جماعت کی صورت میں اس کے ساتھ ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+