روس کی سردیوں میں جنگ جاری رکھنے کی پالیسی

نیوز ٹوڈے: روس ، یوکرین جنگ کے حوالے سے یہ قیاس لگاۓ جا رہے تھے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے روس یوکرین پر حملے روک سکتا ہے لیکن روس نے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ یوکرین پر حملے جاری رہیں گےاور روس کا خاص آپریش تھمنے والا نہیں ہے میزائل حملے جاری رہیں گے۔

روس نے برفیلے جنگی میدان میں جنگ کی تیاریاں مزید تیز کر دی ہیں برف سے ڈھکی سفید سر زمین پر ہوائی حملے لگاتار جاری ہیں پیوٹن کی برفیلی فوج کے سامنے موسم کوئی معنی نہیں رکھتا۔

روس کی سٹریٹجک میزائل فورسز نے سردیوں میں جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں دو سو سے زیادہ ٹریننگ مشقیں کی جایئں گی اس ٹریننگ میں روسی فوج کوسخت موسم اور منفی درجہ حرارت میں رہنے کا عادی بنایا جاۓ گا۔

تیاری یہ کی جا رہی ہے کہ بہت جلد جب تمام یوکرین برف سے ڈھک جاۓ گا تو پیوٹن کی فوج اپنے اگلے جنگی مرحلے کا آغاز کر دے گی روس کے حملے زیلینسکی کی فوج کے چھکے چھڑا دے گی ۔

یوکرین میں اس وقت درجہ حرارت منفی دو سینٹی گریڈ ہے جو کہ آنے والے دنوں میں منفی بیس تک پہنچ سکتا ہےاس لئے دنیا کا اندازہ یہی تھا کہ روس کے حملے کم ہو جائیں گے لیکن روس نے اپنا جنگی منصوبہ دنیا کو بتا دیا ہے اور یہ بھی باور کرا دیا ہے کہ وہ یوکرین کو ٹکڑے ٹکڑے کیئے بنا پیچھے نہیں ہٹے گا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+