شمالی کوریا: نوزائیدہ بچوں سے لے کر عمر رسیدہ افراد کا نام تبدیل کرنے کا فرمان
- 05, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے: شمالی کوریا کے لیڈر کم جانگ اون اپنے حیرت انگیز کارناموں کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں کبھی وہ کوئی نیا ہتھیار بنا رہے ہیں تو کبھی کوئی نیا فرمان جاری کر رہے ہیں اب بھی انہوں نے اپنے ملک کے لوگوں کے لئے ایک نیا فرمان جاری کیا ہےجس کو سن کر پوری دنیا حیران ہے۔
کم جانگ نےنیا فرمان یہ جاری کیا ہے کہ اس کے ملک کے ہر باشندے کا نام ایسا ہو جسے سن کر ہی پوری دنیا خوف زدہ ہو جائے اس نے یہ حکم دیا ہے کہ میرے ملک میں نہ صرف پیدا ہونے والے بچوں کے نام فوجی آلات اور جنگی ہتھیاروں کے ناموں پر رکھے جائیں بلکہ شمالی کوریا کا ہر فرد چاہے وہ بڑا ہے یا چھوٹا سب کو اپنے نام تبدیل کرنے ہوں گے ۔
کم جانگ کے اس فیصلے سے شمالی کوریا کے لوگوں نے کسی خوشی کا اظہار نہیں کیا لیکن ان میں سے کوئی ایک فرد بھی کم جانگ کے اس فیصلے سے انکار کرنے کی جرات نہیں کر سکتا لوگ جانتے ہیں کہ جس نے بھی اس فیصلے کی حکم عدولی کی اس کا انجام صرف موت ہے ۔
کم جانگ نے اپنے ملک کے ہر باشندے کو ہتھیاروں کے نام پر اپنا نام تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے اس نے کہا ہے لوگ اپنا یا اپنے بچوں کا نام بم،گن ،میزائل، توپ، گولہ وغیرہ رکھیں یہ نام بچوں سے لے کر عمر رسیدہ افراد تک سب کو رکھنے ہوں گے تاکہ دشمن سنتے ہی دہشت میں آ جائے ۔
اس سے پہلے بھی ایک دفعہ شمالی کوریا کے لوگوں کو اپنے نام جنوبی کوریا میں رکھے جانے والے ناموں کی طرح رکھنے کا حکم دیا گیا تھا جن کا مطلب بھی عاجزی والا ہو اور بولنے میں بھی نرم اور دھیمی آواز پیدا کرتے ہوں اس وقت شمالی کوریا کے لوگوں نے اس قانون کو بہت پسند کیا تھا ۔
لیکن اب یہ قانون پہلے قانون کے بالکل برعکس ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سےجرمانہ وصول کیا جائے گا اور اسے باغی قرار دیتے ہوئے سخت سے سخت سزا بھی دی جائے گی یہ قانون ایک ماہ پہلے ہی لاگو کر دیا گیا تھا اور اس سال کے آخر تک ہر شہری کا نام تبدیل کرنے کا کام مکمل ہو جائے گا ۔
حالانکہ کسی بھی ملک میں آج تک ایسا کوئی قانون نہیں بنا گیا جس میں لوگوں سے ان کے نام رکھنے کا حق بھی چھین لیا جائے کم کے اس نئے قانون کو دنیا میں عجیب و غریب قانون مانا جا رہا ہے۔
تبصرے