ایرانی حکومت کا اخلاقی پولیس ختم کرنے کا اعلان
- 05, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے:ایران کی عوام کی جیت ہوئی۔ دو مہینوں سے جاری احتجاج کے بعد ایرانی حکومت نے اخلاقی پولیس کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایران کے میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل محمد جعفر منتظری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاقی پولیس کا محکمہ ختم کردیا جائے گا۔اس کا عدلیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے اسے ختم کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اخلاقی جرائم کے لئے سزائے موت اور قانونی کاروائی کا عمل جاری رہے گا۔ اخلاقی پولیس کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایرانی خاتون روایتی اسلامی لباس پہنے اور سر کو ڈھانپ کر رکھے۔
عائشہ ظفر
تبصرے