حجاب کے بغیر عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی کوہ پیما کا گھر مسمار
- 05, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے:حجاب کے بغیر عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی ایران کی کوہ پیما الناز رکابی کا ایران میں گھر گرادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی کوہ پیما الناز رکابی نے اسی سال اکتوبر میں جنوبی کوریا میں کوہ پیمائی کے عالمی مقابلے میں بغیر حجاب شرکت کی تھی۔
اس وجہ سے ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والوں نے انہیں سراہا اور ہیرو بھی کہا۔
ا س کے بعد خاتون کوہ پیما نے وطن واپسی پر اپنے اس عمل پر معافی بھی مانگی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گھر گرانے پر اس کے بھائی بھی روتے نظر آرہے ہیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ الناز رکابی کی فیملی کے پاس گھر کی تعمیر کا پرمٹ نہیں تھا جس کی وجہ سے ان کا مکان گرایا گیا تھا۔
عائشہ ظفر
تبصرے