امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگی مشقوں کے جواب میں ایران کی جنگی تیاری

نیوز ٹوڈے:ایران اور اسرائیل جن کی عداوت صدیوں پرانی ہے یہ دونوں ملک کبھی بھی ایک دوسرے کے ساتھی نہیں رہے لیکن اب سیریا میں ایران کے فوجی ٹھکانوں پر حملوں کے بعد اورایران کی روس کو یوکرین جنگ میں مدد کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات مزید خراب ہو گئے ہیں اب حالات ایسے ہیں کہ دونوں ملک جنگ کے دہانے کھڑے ہیں۔

ان نازک حالات میں امریکہ اوراسرائیل کی مشترکہ جنگی مشقوں نےایران کو مزید بھڑکا دیا ہےکیونکہ اسرائیلی میڈیا نے ان مشقوں کا ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں دونوں ملکوں کی مشترکہ جنگی مشقیں اسرائیل میں کی جا رہی ہیں آسمان میں گرجتے جنگی طیارے ایف 15،16،اور35 طیارے ایران کو جنگ کیلیےاکسانے والا قدم ثابت ہو سکتے ہیں ۔

سیریا میں ایران کے فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران پچھلے مہینے میں کئی مرتبہ اسرائیل کو جنگ کی دھمکی دے چکا ہے ایران نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ وہ ہائپر سونک میزائل بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے ۔

اس کے اس تیزرفتار میزائل کی زد میں اسرائیل کا ہر کونہ ہے اور ایران کے ایک فوجی کمانڈر نے دعوٰی بھی کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے تمام فوجی ٹھکانوں سے واقف ہےایران کےاس ہائپر سونک میزائل کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کرکےحملہ کیا جا سکتا ہے اور اسرائیل کے پاس ایسا کوئی ایئر ڈیفنس سسٹم نہیں جس سے ہائپر سونک میزائل کے حملے روکے جا سکیں ۔

ایران نومبر کے مہینے میں ہونے والے حجاب احتجاج کے معاملے پر یہ دعوٰی بھی کر چکا ہے کہ ایران میں بد امنی پھیلا نے میں امریکہ اور اسرائیل کا بھی بڑاہاتھ ہےان نازک حالات میں دونوں ملکوں کی مشترکہ جنگی مشقوں نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+