روس ، یوکرین جنگ میں روس کا یوکرین پر سب سے بڑا حملہ

نیوز ٹوڈے:روسی فوج نے آج یوکرین پر اب تک کا بڑا حملہ کیا ہے روسی فوج نے تیرہ بمبرز سے 104 میزائلیں لگاتار یوکرین کے مختلف شہروں پر داغیں جنگ کے دس مہینوں میں یہ سب سے بڑا حملہ ہے ان میزائلوں میں سے70 کروز میزائلیں ہیں ان حملوں کے بعد یوکرین کے کئی شہروں میں جنگ کے سائرن بجنے لگے ہیں دوسری مرتبہ روسی فوج یوکرین کے کئی شہروں کو ایک ساتھ نشانہ بنا رہی ہے اس حملے میں روس نے ٹی یو95اور ٹی یو 160 بمبرز کا استعمال کیا ۔

روس نے چند روز پہلے یوکرین کے کئی شہروں سے اپنی فوج پیچھے ہٹا لی تھی اس وقت یوکرین کی طرف سے یہ دعوٰی کیا جا رہا تھا کہ یوکرین کی فوج کے حملوں سے ڈر کر روسی فوج یوکرین کے کئی شہر چھوڑنے پر مجبور ہو گئی لیکن پیوٹن کا یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جو اب ان کے سامنے آیا ہے ۔

روس نے یوکرین کے جن شہروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھاان علاقوں سے روسی فوج کو نکال لیا گیا تھا روس نے بحر اسود سے یوکرین کے زمین اور آسمان کو ہلا کر رکھ دیا۔

روس نے یوکرین کے کیو سمیت دس شہروں کو نشانہ بنایا جن میں خارکیو،اڑیسہ،خیرسون،وغیرہ شامل ہیں کئی شہروں میں فوجی اڈے تباہ کر دیے گئے کئی پاور پلانٹس تباہ ہوئے ۔

روس کے ان حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ روس کسی بھی وقت بڑا حملہ کر سکتا ہے روس کے میزائل حملے پہلے ہی یوکرین کو بہت نقصان پہنچا چکے ہیں اور اب ولادیمیر پیوٹن خود مورچہ سنبھال چکے ہیں وہ خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے کریمیا پل پر پہنچے یوکرین کے حملے سے پل کے تباہ ہونے والے حصے کا جائرہ لیا او پھر یوکرین پر میزائل حملوں کا فرمان جاری کر دیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+