" ترکی اور آذربائیجان کی ایران کے بارڈر کے قریب خطرناک جنگی مشقیں "
- 07, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے:یورپ کے ساتھ ساتھ مشرق وسطٰی بھی ایک بڑی جنگ کا مورچہ بن رہا ہے کیونکہ پہلے اسرائیل لگاتار ایران کو بھڑکانے والے اقدام کر رہا ہے اسرائیل نے رواں ہفتے امریکہ کے ساتھ مل کر ہوائی جنگی مشقیں کیں اور اور اب ایران کی سرحد کے قریب ترکی نے آذربائیجان کے ساتھ مل کر خطر ناک جنگی مشقیں کیں۔
دونوں ملکوں نے ان جنگی مشقوں میں اپنے سب سے خطرناک ہتھیاروں کی نمائش کی ان جنگی مشقوں کے ساتھ ساتھ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان یہ معاہدہ بھی ہوا کہ ہر مورچےے پر دونوں ملکوں کی فوجیں ایک ساتھ لڑیں گی ۔
یعنی یہ دونوں ملک ایک ہیں صرف نام سے الگ الگ ہیں لیکن میدان جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اسی اتحاد کو اپنے دشمن مما لک کو دکھانے کے لئے دونوں ملکوں نے مل کر ایران کی سرحد کے قریب جنگی مشقیں کیں۔
ایران کئی مرتبہ آرمینیا کے مسئلے پر آذربائیجان کو جنگ کی دھمکی دے چکا ہے کہ اگر آذربائیجان نے آرمینیا کی ایک فٹ زمین پر بھی قبضہ کیا تو ایران خود جنگ میں کود پڑے گا آذربائیجان اور آرمینیا کی لڑائی میں ایران آرمینیا کے ساتھ کھڑا ہے۔
آذربائیجان کو ترکی کی حمایت حاصل ہے حال ہی میں ترکی کے ساتھ مل کر ایران کو آذربائیجان نے اس لیے للکارا ہے کیونکہ آذربائیجان کا دعوٰی ہے کہ ایران کے 14 فوجی بغیر اجازت آذربائیجان میں گھس گئے ہیں ۔
ایران کی اس ہٹ دھرمی اور دخل اندازی کی وجہ سے آذربائیجان طیش میں آ گیا اسے ڈر ہے کہ ایران نے جاسوسی کروانے یا کسی حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے فوج نہ بھیجی ہو اس خطرے کے پیشِ نظر آذربائیجان نے یہ دکھایا کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو ترکی اس کے ساتھ کھڑا ہے ۔
تبصرے