" روس کی یوکرین کے کئی علاقوں پر میزائلوں کی بارش "

نیوز ٹوڈے: روس ، یوکرین جنگ کے دوران روس نے یوکرین پر پچھلے آٹھ ہفتوں میں آج آٹھوا ں بڑا میزائل حملہ کیا ہے اس حملے کو پیوٹن کا بڑا بدلہ بتایا جا رہا ہےاس حملے میں روس نے یوکرین پر میزائلوں کی بارش ہی برسا دی ہے۔

ایک دن پہلے ہی روس کے دو ہوائی اڈوں پر دو بڑے دھماکے ہوئے تھے ان حملوں میں روس کے تین فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے اور روس کے کافی سارے لڑاکا جہازوں کو بھی نقصان پہنچا روس نے ان دھماکوں کا ذمہ دار یوکرین کو ٹھہرایا تھا ۔

یوکرین نے پہلا حملہ روس کے ریزائن عللا قے کے ہوائ اڈے پرکیا حملے کے بعد یوکرین ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر روس کے ہوائی اڈے پر روس کے ایک جہاز کا کچومر نکلا ہوا اور روسی ہوا بازوں کو جشن مناتے دکھایا گیااس سے ثابت ہو گیا کہ روس کے ہوائی اڈے کی بربادی میں یوکرین ہی شامل ہے۔

دوسرا دھماکہ روس کے سراتف علاقے کے ہوائی اڈے پر ہوا روس کے ان ہوائی اڈوں پر ایٹم بم گرانے والے بمبرز تعینات تھے روس نے دعوٰی کیا ہے کہ سراتف کے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے میں اس کے دو بمبرز تباہ ہوئے ۔

یوکرین کے ان حملوں نے ولادیمیر پیوٹن کو بھڑکا دیا اس لیے روس پر حملوں کے کچھ گھنٹوں بعد ہی روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر میزائلوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے یوکرین کی زمین لرز اٹھی اس حملے سے پیوٹن نے ایک مرتبہ پھر یہ واضح کر دیا کہ وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے قائل ہیں ۔

روس اور یوکرین کے درمیان پچھلے دس مہینوں سے جاری جنگ میں روس نے یوکرین پر یہ سب سے بڑا حملہ کیا جس میں یوکرین کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اس حملے کی پیشن گوئیاں پہلے سے کی جا رہی تھیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+