ایران میں جاری فساد کو ہوا دینے والا دشمن ملک یونان خود فساد کی لپیٹ میں آ گیا
- 08, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے:پچھلے دو مہینوں سے ایران میں حجاب کے معاملے پر جو فساد برپا ہوئے ان کو ایران کے دشمن ملکوں نے خوب ہوا دی اور اس کو بھڑکانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن اب ایران کی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ خطرناک صورتحال ایران کے ایک دشمن ملک یونان کی ہو چکی ہے ۔
یونان میں اقلیتوں کی ایک جماعت روما رہتی ہے روما کے ایک سولہ سالہ لڑکے کو یونانی پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا اس لڑکے کے سر میں گولی مار کر بہت بے رحمی سے ہلاک کیا گیا ۔
اس سولہ سالہ لڑکے کو گولی مارنے کی وجہ گیس کا بل نہ بھرنا بتائی جا رہی ہے اور بل بھی کتنا صرف 21 ڈالر یعنی یونان میں کسی نوجوان کی زندگی کی قیمت 21 ڈالر بھی نہیں ۔
چھ ماہ پہلے بھی یونانی پولیس نے اسی جماعت کے ایک 21 سالہ لڑکے کو 30 گولیاں مار کر اس لیے ہلاک کر دیا تھا کہ وہ کار چوری کر کے بھاگ رہا تھا ایک سال میں ہونے والے اس دوسرے واقعے کے بعد روما جماعت بھڑک اٹھی اور ایسا دنگا فساد برپا کیا کہ جسے یونانی پولیس کو قابو کرنا مشکل ہو گیا۔
روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد یونان نے بھی یورپی ملکوں کے ساتھ مل کر روس پر پابندیاں لگا دی تھیں جس کی وجہ سے یونان میں بھی مہنگائی میں بہت اضافہ ہو چکا ہے امیر غریب ہوچکا ہے اور غریب ،غریب تر۔
روما جماعت کے لوگوں نے یونانی پولیس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا اور سڑکوں پر نکل آئے یونان کی عوام جو کہ پہلے ہی مہنگائی سے اکتائی ہوئ ہے ان بگڑتے حالات کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتی ہے اسی
لیے یونان کے لوگوں کی بڑی تعداد ان باغیوں میں شامل ہوتی جا رہی ہے ۔
ایران میں فساد برپا کرنے والے خود خدائی قہر کا شکار ہو گئے یونان کے لوگ پولیس کو اپنے علاقوں اور گلیوں میں داخل نہیں ہونے دے رہے پولیس کے ساتھ مار پیٹ کی فضاء بنی ہوئی ہے جیسے پچھلے مہینے ایران کی تھی۔
تبصرے