یورپ سے ایشیا تک آدھی دنیا خدائی قہر کا شکار

نیوز ٹوڈے: اس وقت آدھی دنیا برفستان میں تبدیل ہو چکی ہے ترکی ، کینیڈا اور چین جیسے ملکوں میں زندگی منجمد ہو چکی ہے ان ملکوں کے کئی شہروں میں کاروبار زندگی ٹھپ ہو چکے ہیں ترکی کے شہر استنبول میں سفید آفت سے لوگ بے حال ہو چکے ہیں ۔

پورا شہر برف سے ڈھک چکا ہے گلیاں ، پارک ، سڑکیں کچھ نظر نہیں آ رہا کئی کئی فٹ سفید برف کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا ہوائی اڑانیں برخاست ہو چکی ہیں اس حالت میں ترکی کے کئی شہروں کے لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں انہیں اپنے معاملات رندگی سر انجام دینا مشکل ہو گیا ہے ۔

چین کے کئی شہروں کا بھی یہی حال ہے کڑ کڑاتے جاڑے اوربرفباری سے لوگوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے لوگ سوائے انتہائی مجبوری کے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے چینی عوام کو بھی شدید برفباری اور سرد ہواؤں کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں تک نظر دوڑائیں برف ہی برف ہے ۔

ترکی اور چین کی طرح کینیڈا میں بھی برفباری نے اپنا قہر توڑ دیا ہے کینیڈا کے شہر البرڈا کی حالت بھی استنبول سے کم نہیں کپکپاتی سردی اور تیز ہواؤں نے لوگوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ہڈیوں کو توڑ نے والی ہوائیں چل رہی ہیں اس سفید خدائی حملے سے البرڈا کی رفتار کا پہیہ جام ہو چکا ہے ۔

قدرتی حسن سے مالا مال خوبصورت ملک سوئٹزرلینڈ جو کہ دنیا کا بہترین سیاحتی ملک ہے اس کو بھی برفانی طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے آسمان سے گرتی روئی کی شکل میں برف نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے

صرف یورپ ہی نہیں بلکہ ایشیا کے بھی کئی ملکوں میں برف باری نے اپنا قہر برپا کیا ہو ہے چین کی طرح قازکستان بھی اس آفت سے بچا ہوا نہیں ایسا لگتا ہے کہ موسم سرما کی برفباری نہیں بلکہ قدرت کی طرف سے کوئی سفید عذاب ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+