ایران کے آراش2 ڈرونز روس یوکرین جنگ میں گیم چینجر کا کام کرنے والے ہیں

    وسیم حسن 

   روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ نے  خطر ناک صورتحال  اختیار کر لی ہے ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین  پر قبضے کے لیے اس جنگ میں کسی قسم کی کوئی رعا ئت نہیں برتی اور دن بدن حملے تیز کرتا جا رہا ہے اور اس میں ایران بھی ہر قسم کے ہتھیاروں کی فراہمی کی شکل میں ولادیمیر پیوٹن کی مدد کر رہا ہے ۔

 

    روس  یوکرین پر ایک سے بڑھ کر ایک بڑا حملہ کر رہا ہے لیکن اب  پیوٹن کے ارادے کچھ زیادہ ہی خطرناک لگ رہے ہیں  روسی فوج ماسکو سے سیدھا کیو پر حملہ آور ہونے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ حملہ اتنا شدید ہوگا کہ کیو کو تباہ کرنے میں چند گھنٹے ہی لگیں گے۔

 

    روس نے 3 دسمبر سے لے کر اب تک 130 خطرناک میزائلیں یوکرین پر برسائیں ہیں جن میں سے 60 میزائلوں کو ناکارہ کرنے کا یوکرین کا دعوٰی ہے لیکن اس کے باوجود باقی 70 میرائلوں نے کیو سمیت یوکرین کے کئی شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا۔

 

    یہ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ روس یوکرین کے بڑے فوجی ٹھکانوں کو بھی تباہ کرنے کا اردہ رکھتا ہے ایران نے اپنے ڈرونز آراش 2 بھی روس کو دے د یے ہیں ان ڈرونز کی پہنچ 2000 میل تک ہے آراش2 ڈرونز کی طاقت ایران کے باقی میزائلوں سے بہت زیادہ ہے ۔

 

    یہ ڈرونز روس یوکرین جنگ میں گیم چینجر کا کام کریں گے پیوٹن نئے سال کے شروع ہونے  سے پہلے پہلے یوکرین میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنا چاہتا ہے اور ایران اس کی اس کوشش میں اس کا مکمل ساتھ دے رہا ہے ۔

 

    

    

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+