ولادیمیر پیوٹن کے دورہ بیلا روس سے زیلینسکی کے خدشات کی تصدیق
- 20, دسمبر , 2022
وسیم حسن
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران زیلینسکی اس بات کا خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ ولادیمیر پیوٹن یوکرین پر حملے کے لیے بیلا روس کے بارڈر کو استعمال کر سکتے ہیں اور اس کے اس خد شے کو عملی جامہ پیوٹن کے دورہ بیلا روس نے پہنا دیا ۔
بیلا روس اس جنگ میں شروع سے ہی روس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور جنگ کے آغاز میں روسی فوج کی بڑی تعداد نے بیلا روس کے راستے کیو پر حملہ کیا تھا اور روس کی فوج کی ایک کثیر تعداد بیلا روس میں موجود ہے جو بیلا روس کی فوج کے ساتھ مل کر مشقیں کر رہی ہے ۔
پیوٹن کا دورہ بیلا روس، روس یوکرین جنگ کے لیے بڑا اہم ہےکیونکہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پیوٹن خود بیلا روس گئے اس سے پہلے لوکا شینکو ہی پیوٹن سے ملنے آتے تھے رابطے تو پہلے بھی تھے لیکن یہ دورہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
کیو جو کہ بیلا روس کے بہت قریب ہے اگر روس نے بیلا روس کے ساتھ مل کر دوبارہ کیو پر حملہ کیا تو اس سے یوکرین کی جو فوج کیو میں ایکٹو ہے اس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور یوکرین کو دو طرف سے روس کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔
لوکاشینکو پیوٹن کی ہر ممکن مدد کرے گا کیونکہ لوکا شینکوکو اپنا عہدہ حاصل کرنے میں پیوٹن نے بہت ساتھ دیا تھا اورپیوٹن کی مدد کے بغیر یہ سیٹ حاصل کرنا لوکا شینکو کے لیے نا ممکن تھا لیکن لوکا شینکو کا بیان ہے کہ پیوٹن صرف کچھ اہم معاملات پر بات چیت کرنے آئے ہیں۔
تبصرے